Voice of Asia News

شدید گرمی کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپس قائم

لاہور(وائس آ ف ایشیاء) صوبہ پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج نے ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، کیمپ میں سینکڑوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج نے صوبہ پنجاب کے شہروں لودھراں اور بہاولپور میں ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔میڈیکل کیمپس میں مقامی لوگوں کے لیے تمام طبی سہولیات میسر کی گئی ہیں، تربیت یافتہ ڈاکٹرزا ور طبی عملہ میڈیکل کیمپس میں متاثرین کا علاج کر رہا ہے۔ڈاکٹرز اور طبی عملے نے ریلیف سینٹرز میں بچوں کے لیے گڈی بیگز بھی تقسیم کیے۔او پی ڈی میں 444 بڑوں اور 151 بچوں سمیت کل 15 سو 78 افراد کا علاج کیا گیا، خواتین کی او پی ڈی میں 686 خواتین مریضوں اور 297 بچوں کا علاج کیا گیا۔پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں