Voice of Asia News

سمندروں کا عالمی دن : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا خصوصی پیغام

کراچی (وائس آ ف ایشیاء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا یوم بحر کے حوالے سے کہنا ہے کہ سمندر ہماری روز مرہ زندگی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں، سمندروں کیلئے برھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید حل ضروری ہے۔   یوم بحر کے حوالے سے ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس دن کا منانے کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر کی آگاہی دینا اور سمندروں کو نقصان سے بچانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال عملی یوم بحر کا موضوع ” حیاتیات نو سمندروں کیلئے مشترکہ کاوش ہے، عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں