Voice of Asia News

آن لائن فراڈ کے بارے میں اہم معلومات

آج میں آپ کو آن لائن فراڈ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں آن لائن فراڈ کے بہت سارے طریقے موجود ہیں ۔ان میں ایک طریقہ مجھ پر بھی آزمانے کی کوشش کی گئی میں اس فراڈ کی تہ تک جانے کے لیے میں 10روز تک فراڈ کرنے والوں سے انسٹاگرام پر میسج پر گفتگو کرتا رہا اس دوران ان فراڈیوں نے میرا فیس بک اکاؤنٹ کو دو بار ہینگ کیا جس کا مجھے فیس بک کمپنی نے مجھے آگاہ کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ کوئی دوسرا شخص استعمال کر رہا ہے میں دوبار کمپنی کی اطلاع پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کو محفوظ کیا مگر فراڈیے مسلسل فراڈ کے چکر میں مجھے اپنے جال میں پھنسانےکے لیے جال بچھاتے رہے ان فراڈیوں کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے مجھ اس انسٹاگرام پر جس اکاؤنٹ سے گفتگو ہوتی رہی وہ نام سے ابھی بھی موجود ہے ان فراڈیوں نے تمام زبانوں میں مترجم انسٹال کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے میل فی میل کی کوئی تمیز نے رہتی ہے میل کو فی میل لکھ دیا جاتا ہے جو میری ان سے میسج ہوئے وہ میں آپ کی نظر کررہا ہوں تاکہ ان فراڈیوں کے بارے میں آپ سب کو آگاہی حاصل ہو سکے اور میری وطن کے لوگ ان فراڈیوں کے چنگل میں نہ پھنس سکے ہوشیار رہے لالچ سے دور رہیں ۔بات کا آغاز یوں ہوا۔۔۔
اہم فرینک۔۔آپ کیسے ہو؟ میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اہم فرینک۔۔۔آپ کہاں سے ہو،؟ میں نے اردو میں جواب دیا۔۔لاہور

اہم فرینک۔۔۔میں کوالالمپور ملائیشیا سے ہوں لیکن میرے شوہر کا تعلق ہنوئی ویتنام سے ہے اور ہم برطانیہ میں رہتے ہیں، میں نے 16 مارچ 2020 کو اپنے شوہر کو کھو دیا۔ اس دوران میں کورونا وائرس اور لبلبے کے کینسر سے نبرد آزما ہوں اور یہ بتدریج میری جان لے رہا ہے، میں درد میں ہوں، ڈاکٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ سٹیج بے قابو ہے اور میرے پاس زندہ رہنے کے لیے مزید چند ہفتے باقی ہیں۔

میں نے جواب دیا۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطاء کرے اور جلد صحت یاب کرے آمین ثم آمین اللہ سب سےبڑا ہے ہر کام آسکے دائر اختیار میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جلد صحت یابی ضرور عطاء کرے گا انشااللہ

اہم فرینک۔۔مجھے آپ کی بات سن کر بہت خوشی ہوئی، میرے شوہر کی موت سے پہلے اس نے برطانوی حکومت کے ساتھ 4.7 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا لیکن رقم میرے بینک اکاؤنٹ میں بھیجنے سے پہلے ہی موت نے اسے مجھ سے چھین لیا، میرے شوہر تھے۔ اپنی موت سے پہلے ایک مخیر شخص، اس نے مجھے غریب لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب بھی دی، کیونکہ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ہم کوئی بچہ پیدا نہیں کر سکے۔ اپنی صحت کی حالت کی وجہ سے میں نے اپنے آبائی شہر (ملائیشیا) میں 20 لاکھ ڈالر بھیجے ہیں اور اپنی دوا کے لیے 700,000.00 ڈالر ہسپتال میں جمع کرائے ہیں۔

میں نے جواب دیا۔۔ بہت اچھا کیا آپ نے مجھے اللہ تعالیٰ کے گھر  میں بہت آمید ہے کہ صحت یاب ہو جائیں گیی انشااللہ

اہم فرینک۔۔۔میرے عزیز، میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اپنے بارے میں مزید بتائیں: (1) کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ (2) کیا آپ عیسائی ہیں یا مسلمان اور آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے؟ (3) آپ کے کتنے بچے ہیں اور آپ کا خاندان آپ کے ساتھ رہتا ہے یا نہیں؟

میں نے جواب دیا۔۔الحمدللہ میں مسلمان ہوں اور میرا ایمان اتنا مضبوط ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے میں شادی شدہ ہوں میرے دو بچے ہیں دونوں لڑکے ہیں اور دونوں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہم چارلوگ ہی رہتے ہیں اکھٹے

اہم فرینک۔۔آپ کی مہربانی کا شکریہ، میں آپ کو بقیہ 20 لاکھ ڈالر بھیجنا چاہوں گا تاکہ آپ اسے اپنے ملک کے غریب لوگوں اور بیواؤں کو دینے میں میری مدد کریں جیسا کہ میرے مرحوم شوہر کی ہدایت کے مطابق ہمارے پاس نہیں تھا۔ کسی بھی بچے کو یہ رقم وراثت میں ملے گی، براہ کرم اس پروجیکٹ کو سنبھالتے وقت مذہب، نسل، نسل کی تفریق نہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے مجھے فوری طور پر جواب دینے کی کوشش کریں۔ خدا آپ کو اور آپ کے خاندان کو خوش رکھے

میں نے جواب دیا۔۔میرے نزدیک انسانی خدمت بہت اہم فریضہ ہے جوآپ کررہے ہو اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے گا میرے لیے کیا حکم ہے وہ آپ بتائیں آمید ہے آپ کو ناامید نہیں کروں گا

اہم فرینک۔۔میں یہ رقم آپ کے ذریعے وہاں کے کم مراعات یافتہ لوگوں کے لیے دینا چاہتا تھا، میری صورتحال پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو اس پروجیکٹ کو خلوص نیت سے سنبھالنے کے لیے ایک اچھا دل دے کیونکہ میں وہاں آپ کو نہیں دیکھوں گا۔ اس پروجیکٹ کے لیے یا آپ جانتے ہیں کہ آپ پیسے کیسے خرچ کرتے ہیں، لیکن اللہ آپ کو دیکھے گا، آپ کل رقم کا 30% اپنے ذاتی استعمال کے لیے لیں اور باقی رقم فلاحی کاموں میں استعمال کریں۔

میں نے جواب دیا۔۔انشاللہ ضرور آپکی خواہشات کا احترام کیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ جو سب دیکھ رہا اور اس سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے

میں نے جواب دیا۔۔اللہ جو  دلوں کے بھید خوب جانتا ہے اس سے نہ کوئی بات پوشیدہ ہے نہ ہوگی اور نہ سکتی ہے یہ میرا یقین اور پکا یقین ہے ایسے میں آپ مجھ پر اعتماد کر سکتے ہو باقی اللہ تعالیٰ کو ہی معلوم ہے کہ کیا ہوگا کیا ہونے والا ہے میں کچھ نہیں جانتا میں نے وہ کرنا جو اللہ تعالیٰ میری ڈیوٹی لگانی ہے اور میں نے ڈیوٹی کرنا ہے جو اللہ تعالیٰ کے بعد آپ کی طرف سے لگائی جائے گی باقی آپ کو معلوم ہے کہ آپ کتنا مجھ پر اعتماد کر تے ہو اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطاء کرے اور پھر سے اسی طرح ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے میری 💓❤️💓 دلی دعا ہے آپکے ساتھ اللہ ہم سب پر اپنا کرنے آمین ثم آمین

اہم فرینک۔۔اس پراجیکٹ کو سنبھالنے کے لیے آپ کا شکریہ، ڈاکٹروں کے مطابق اور انھوں نے مجھے جو نتیجہ دیا، مجھے لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور یہ آہستہ آہستہ مجھے مار رہا ہے، میں ڈاکٹر کی مدد کے بغیر خود کھڑا یا چل بھی نہیں سکتا۔ اینکریج اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے جب میں نے آپ سے رابطہ کیا تھا کیونکہ میں خود اس پروجیکٹ کو نہیں لے سکتا، براہ کرم برا دوست یا خاندان کے ممبران کو آپ کو دھوکہ دینے کی اجازت نہ دیں کہ وہ تمام رقم اپنے لیے استعمال کریں کیونکہ اس کے نتائج آپ پر ہوں گے۔

میں نے جواب دیا۔۔جی میں جانتا ہوں کہ ایسا کرنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں کیونکہ امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیے سب سے پہلے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بات کو ہم تک پہنچا یا تاکہ ہم امانتیں ان تک پہنچانے جن کا حق ہے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کو صحت کاملہ عطاء کرے آمین ثم آمین اور جلد آپ اپنے لوگوں کے درمیان ہنسی خوشی زندگی بسر کرے آمین ثم آمین

اہم فرینک۔۔میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اپنا ذاتی ڈیٹا جیسے کہ آپ کا پورا نام، مکمل پتہ، فون نمبر، اپنے کسی بھی شناختی کارڈ کی تصویر بھیجیں اور مجھے بتائیں کہ آپ اس وقت کس قسم کے کام کر رہے ہیں، میں بہترین معلومات کے لیے اپنے بینک منیجر سے رابطہ کروں گا۔ اپنے ملک میں آپ کو رقم بھیجنے کا طریقہ۔ پیارے برائے مہربانی اس بات کو بہت راز میں رکھیں، جب تک آپ رقم وصول نہ کر لیں اور محفوظ نہ کر لیں اس کے بارے میں کسی کو مت بتائیں، یہ میرا پتہ نمبر  ، یونائیٹڈ کنگڈم ہے…. مجھے آپ کا پورا نام، پتہ اور ٹیلی فون نمبر چاہیے۔

میں نے جواب دیا۔۔میاں عارف جاوید ۔پتہ 289لاریکس کالونی گڑھی شاہو لاہور موبائل نمبر ز 03024100046…….03218825990

اہم فرینک۔ مجھے آپ کی طرف سے ایک پیغام موصول ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور مجھے آپ کی معلومات حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں آپ پر یقین رکھتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی طرف ہدایت کی ہے اور وہ جانتا ہے کہ آپ اپنے اچھے دل سے میری مدد کریں گے، آپ اتنے اچھے انسان ہیں۔
میں اپنے بینک مینیجر سے کہوں گا کہ وہ یہاں مہمان نوازی میں مجھ سے ملنے آئیں تاکہ میں اس سے آپ کو رقم منتقل کرنے کے طریقہ پر بات کروں، میں آپ کو بتاؤں گا کہ ہم جو بھی نتیجہ اخذ کریں گے وہ فوراً ٹھیک ہے۔

اہم فرینک۔میرے بینک مینیجر نے مجھے سمجھا دیا کہ اللہ کے فضل سے کل سب کچھ ہو جائے گا اور وہ مجھے بتائے گا اور میں آپ کو بتاؤں گا کہ ٹھیک ہے

ہیلو عزیز، آپ کیسے ہیں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنے بینک مینیجر سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا ہے کہ آپ کے ملک میں رقم کی منتقلی کا رازدارانہ اور آسان ترین طریقہ کیسے حاصل کیا جائے، اور بینک مینیجر نے مجھے بتایا کہ اگر میں اس کے ذریعے رقم منتقل کرتا ہوں۔ بینک (سوئفٹ ٹرانسفر) کے لیے مجھے برطانوی حکومت کی پوچھ گچھ اور امتحان کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اتنی بڑی رقم منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ بینک منیجر نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کی منتقلی کا آسان اور محفوظ طریقہ سفارتی ایجنٹوں کے ذریعے ہے۔

اس دوران میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ (سفارتی ایجنٹوں کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے) آپ کے ملک میں رقم لانے کے لیے، میں نے   ڈیلیوری کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور خدا کے فضل سے وہ آج یا کل سب کچھ ختم کر دیں گے،

جب یہ عمل مکمل ہو جائے گا، تب میں آپ کو ایجنٹوں کی روانگی سے متعلق معلومات اور دیگر قانونی دستاویزات بھیج دوں گا جب میرا بینک مینیجر مجھے بھیجے گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے جو میں نے آپ کو واضح طور پر سمجھایا ہے اور اگر کوئی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو سمجھ نہیں آتی ہیں تو براہ کرم مجھ سے پوچھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے لیے سب کچھ واضح اور آسان ہوجائے، آپ کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے سلام۔

میں نے جواب دیا۔۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ہم سب ٹھیک ہیں۔ آپکی بات میں سمجھ گیا ہوں مگر اب اک سوچ میں ہوں آخر مجھ پر ہی آپ اتنا اعتماد کر رہے ہو میں تو خود غریب شخص ہوں کرایے کے مکان میں رہتا ہوں میری تو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے وہ ہی دلوں بھید جاننے والا ہےاور آپ کی اردو اتنی اچھی ہے لگتا ہے کہ آپ غیر ملکی ہو ہی باقی جو میرے اللہ تعالیٰ کو منظور۔۔۔۔۔

اہم فرینک۔جھے ابھی ڈیلیوری کمپنی کی طرف سے ایک میل موصول ہوئی ہے کہ وہ کل ائیرپورٹ پر کووِڈ 19 ٹیسٹ کی وجہ سے حرکت میں نہیں آئے، خدا کرے وہ وعدہ کریں کہ خدا کے فضل سے کل ائیرپورٹ پر سب کچھ ہو جائے گا اور وہ فوراً آپ کے پاس آنا شروع کر دیں گے۔ انشاء اللہ وہ پیر کو آپ کے ملک پہنچیں گے، برائے مہربانی میرے لیے دعائیں کرتے رہیں کیونکہ مجھے ابھی دوائی لینے کے بعد پورے جسم میں بہت زیادہ درد محسوس ہو رہا ہے۔

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے   ڈیلیوری کمپنی کے ذریعے رقم بھیجنے کا عمل مکمل کر لیا ہے، پیکج ایک ڈپلومیٹ کو دیا گیا ہے جسے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور اسے لگےج ڈپلومیٹک کا لیبل لگا دیا گیا ہے اور سوٹ کیس میں کل رقم 2,000,000.00$ {2 ملین ڈالرز } تھی۔ یہ باکس کا کوڈ ہے (8619) یہ کوڈ صرف آپ کے پاس ہے، ایجنٹ کو بھی یہ کوڈ نمبر معلوم نہیں تھا

سفارت کار کل صبح آپ کے ملک پہنچنے کے لیے چند گھنٹے قبل یوکے سے روانہ ہوا، وہ آپ کو فوری طور پر فون کرے گا کہ وہ لینڈ کرے گا تاکہ آپ ایئرپورٹ حکام سے بات کر سکیں کہ پیکج کیسے وصول کیا جائے۔ ایک بار پھر…. براہ کرم اس رقم کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں جب تک کہ آپ کو یہ رقم اپنے گھر میں نہ مل جائے کیونکہ ایجنٹ نے ان کی حفاظتی وجوہات کی بنا پر خبردار کیا ہے۔

پھر مجھے اس موبائل نمبر 03302065679 سے فون آیا کی میں کراچی سے بات کر رہی ہوں آپ کا پارسل آیا ہے ہم آپ کو اکاؤنٹ نمبر ارسال کررہی ہوں اس میں 78ہزار بنک میں جمع کروا دو آپ کا پارسل آپ کے گھر پہنچ جائے گا میں نے کہ کے جو آپ مجھے بتا رہی ہو وہ کسٹم یادیگر ادروں کی انکوائری کے بغیر کیسے کلیئر ہوگیا جس پر فون بند ہو گیا پھر 15منٹ بعد اسی نمبر سے فون آیا اور مجھے دھمکیاں دی گئیں کہ اگر آپ نے پیسے اکاؤنٹ میں جمع نہ کروانے تو آپ کے اچھا نہیں ہوگا فون کرنے والی لڑکی تھی میں جب سخت لہجے میں بات کی تو فون کاٹ دیا گیا یہ فراڈیے انگلینڈ سے گروپ کو چلا رہے ہیں جن کے پوری دنیا میں لوگ کام کررہے ہیں مجھے آن فراڈیوں نے رقم سے بھری تجوری بھی دیکھائی اور مکمل طور پر مجھے اپنے گھیرے میں لے لیا یہ تو میرے اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ میں ان کے چکمہ میں نہیں آ یا مجھے 31سال کرائم رپورٹرنگ کرتے ہوئے گزرے ہیں اس لیے ان کے جانے میں نہیں آ یا میری ہموطنوں سے اپیل ہے اس طرح کے فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔۔۔۔۔

،

image_pdfimage_print
شیئرکریں