Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (وائس آ ف ایشیاء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد اور اندرونی بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف کا جیواسٹریٹجک ماحول کی آپریشنل تیاری کا معیار برقراررکھنے پر زور، پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی، کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئیں، آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے اب تک کی تمام کامیابیوں کو سراہا۔ شرکاء کانفرنس نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک کی سیکیورٹی اور سلامتی کیلئے ہمیشہ اپنے فرائض پوری کرتی رہے گی، آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول کی آپریشنل تیاری کا معیار برقراررکھنے پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موجودہ اسٹریٹجک صورتحال میں ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی،پاکستان کی سلامتی اور سکیورٹی فوج کی ذمہ داری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں