Voice of Asia News

دماغ پر چوٹ، جنوبی افریقی باکسر زندگی کی بازی ہارگئے

ڈربن(وائس آ ف ایشیاء) جنوبی افریقی باکسر سیمسو بوٹیلزی دماغ کی انجری کے بعد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ رواں ہفتے باکسنگ مقابلے میں انجرڈ ہونے پر سیمسو بوٹیلزی کے دماغ سے خون نکلا تھا۔ ڈبلیو بی اے آل افریقہ لائٹ ویٹ فائٹ میں انھیں یہ انجری ہم وطن سیفلشی موٹنگوا کیخلاف پیش آئی، سیمسو کی لہولہان ہونے پر ریفری نے فائٹ رکوادی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں