Voice of Asia News

لوگوں پر تنقید کے بجائے اہم مسائل پر بات کریں:سیمی راحیل

لاہور(وائس آ ف ایشیاء)سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ ہمیں لوگوں پر تنقید کرنے کے بجائے دنیا کے دیگر سنگین مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ لوگوں کی نجی زندگیوں پر تنقید کرکے ان کی آنکھوں میں آنسو دینے کیلئے آپ کے پاس بہت وقت ہے اگر واقعی اپنا وقت کسی کام پر لگانا ہے تو دنیا کے سنگین مسائل پر گفتگو کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے پر لگائیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سوشل میڈیا کی دنیا بہت مطلبی اور خود غرض ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں