Voice of Asia News

کھیلوں کے منصوبوں کیلئے 25ارب 69کروڑ سے زائد مختص

 
راولپنڈی(وائس آ ف ایشیاء)وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے زیراہتمام پاکستان میں کھیلوں کے مختلف جاری اورنئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 25ارب 69کروڑ 62لاکھ 96ہزار روپے مختص کردئیے جن میں سے مالی سال 2022-23ء کے سالانہ بجٹ میں 3 ارب 47کروڑ 24لاکھ 20ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ملک بھر میں کھیلوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 8 ارب 18 کروڑ 40لاکھ 84ہزار روپے مختص کیے تھے جن میں سے جون 2022ء تک 3ارب 17 کروڑ 75لاکھ 15ہزار روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ نئے مالی سال میں 2ارب 5کروڑ64لاکھ 20 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 17ارب 51 کروڑ 22 لاکھ 32ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں مالی سال 2022-23ء کے سالانہ بجٹ میں 1ارب41کروڑ60لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں