Voice of Asia News

شان گرین شرٹ زیب تن کرنے کے خواہاں

لاہور(وائس آ ف ایشیاء)شان مسعودگرین شرٹ زیب تن کرنے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خود کو کسی فارمیٹ یا بیٹنگ آرڈر تک محدود نہیں رکھنا چاہتا۔ شان مسعود نے کہا کہ مجھے بیٹنگ آرڈر سے کوئی مسئلہ نہیں،ایک اوپنر نئی اور پرانی ہر گیند سے کھیلتا ہے، اسے فاسٹ بولرز کے ساتھ اسپنرز کا بھی سامنا کرتا ہوتا ہے،میں فرسٹ کلاس کیریئرکے آغاز میں نمبر 4پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیسٹ کرکٹ میں مجھے تیسرے نمبر پر بھی کھلاتے رہے،کئی بیٹرز مختلف نمبرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے کامیاب رہے،میں نے کبھی خود کو کسی فارمیٹ یا بیٹنگ آرڈر تک محدود نہیں سمجھا، سب سے اہم اور فخر کی بات ملک کی نمائندگی ہے،قومی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلیے تیار ہوں۔ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کیلیے نظر انداز کیے جانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ مایوس ہونے سے تو اپنا ہی نقصان ہوتا ہے،ہمیں فیصلوں کو قبول کرنا چاہیے، اگر اس وقت ٹیم میں میری جگہ نہیں بن رہی تو بہتر یہی ہے کہ جہاں بھی مواقع ملیں پرفارم کروں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کرکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے،ملک کی نمائندگی اور کارکردگی کا کوئی نعم البدل نہیں،موقع ملا تو میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ میں مجھے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،میں کوئی ریکارڈ ذہن میں رکھ کر یہاں نہیں آیا، مقصد یہی تھا کہ خامیاں دور کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا، بعدازاں ایک ہزار فرسٹ کلاس رنز کے ریکارڈ کا علم ہوا، 7میچز کے بعد ایک اننگز میں صرف 19پر آؤٹ ہوا تو غلطیوں کے بارے میں سوچنے کا موقع ملا، میں اسی طرح سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں