Breaking News
Voice of Asia News

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت17سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن(وائس آ ف ایشیاء) برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 506روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہیکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پائونڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں