Breaking News
Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 4 نوجوان شہید

سری نگر(وائس آ ف ایشیاء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ انسانیت سوز واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقع کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لیے فوج اور ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دبا کر ان کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سے اب تک 621 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر انسانی واقعات پر عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہےکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں