Voice of Asia News

جرمن چانسلر فرانسیسی اور اطالوی ہم منصبوں کے ہمراہ رواں ماہ یوکرین کا دورہ کریں گے

برلن(وائس آ ف ایشیاء)جرمنی کے چانسلر اولاف شولز اپنے اطالوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ہمراہ رواں ماہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کریں گے۔ جرمن نشریاتی ادارے نے ہم وطن اخبار کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی جی سیون سربراہی سمٹ سے قبل متوقع ہے۔ یہ تینوں یورپی رہنما فروری میں شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کے بعد کیف نہیں گئے،تاہم ان ممالک کے حکام نے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں