Voice of Asia News

سیویروڈونیٹسک کے تینوں مرکزی پل تباہ کر دئیے گئے ،گورنر لوہانسک

کیف (وائس آ ف ایشیاء) یوکرین کے علاقے لوہانسک کے گورنر سیرہئی ہیدائی نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے فرنٹ لائن شہر سیویروڈونیٹسک کے تینوں مرکزی پل تباہ کر دیے ہیں۔   ہیدائی نے بتایاکہ ان پلوں کی تباہی کے باعث اب شہر میں امدادی سامان پہنچانا تقریبا ناممکن ہو گا اور وہاں سے عام شہریوں کا انخلا بھی انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ ہیدائی نے بتایا کہ اب بھی شہر میں دس ہزار شہری رہائش پذیر ہیں۔ برطانیہ کی ملٹری انٹیلیجنس کے مطابق روسی آپریشن کا مرکزی ہدف ڈونباس کے خطے میں سیویروڈونیٹسک ہی کو نشانہ بنانا ہے۔ تاہم کئی ہفتوں کے بعد روسی فوج نے مغربی یوکرین میں خارکییف کی طرف بھی پیش قدمی کی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں