Voice of Asia News

ایف بی آر، انٹرنل آڈٹ نے ایک ارب 20 کروڑکی ٹیکس چوری پکڑلی

کراچی (وائس آ ف ایشیاء)ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ایف بی آر کراچی کے شعبہ انٹرنل آڈٹ نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔ ڈائریکٹوریٹ کے باخبر ذرائع نے  بتایا کہ مذکورہ ٹیکس چوری سیلز ٹیکس کی مد میں کی گئی ہے، متعلقہ حکام نے ٹیکس چوری میں ملوث فرنٹ مین کے ساتھ بینفشری کا بھی سراغ لگالیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کے آڈیٹر کی نشاندہی پر فرنٹ مین نواب زمان کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملزم نواب زمان نے تمنا انڈسٹریز کے نام سے جعلی کمپنی قائم کی تھی، مذکورہ کمپنی نے جون،جولائی اور اکتوبر کے دوران 7 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے لیکن کمپنی اپنے بینک اکائونٹ کے ذریعے یہ بتانے سے قاصر رہی ہے کہ مذکورہ اخراجات کہاں کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے مذکورہ کمپنی کو سسٹم سے بلیک لسٹ کرکے تحقیقات کے دائرہ کار کو توسیع دیدی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں