Voice of Asia News

اریجیت سنگھ گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش

ٹورنٹو (وائس آ ف ایشیاء) سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی گلوکار اریجیت نے حال ہی میں ٹورنٹو میں کنسرٹ کیا جس میں ان کے پاکستانی اور بھارتی نژاد مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اریجیت کی سُریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت اریجیت سنگھ کے اس کنسرٹ کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی مداح بھی موجود ہیں، اُن میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔ پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کیا اور پاکستانی مداح کو پرچم لہرانے کی اجازت دے دی۔ اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی پرچم کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ پرچم کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے اس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں