Voice of Asia News

نائیجر ،ہشت گرد حملہ، پیراملٹری پولیس فورس کے 8 اہلکار ہلاک، 33 زخمی

نیامی(وائس آ ف ایشیاء)نائیجر کے سرحدی علاقے کے قریب دہشت گرد حملے میں پیراملٹری پولیس فورس کے 8 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے نائیجر کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز برکینا فاسو کے ساتھ نائیجر کے جنوب مغربی سرحدی علاقے وارائو میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار مسلح دہشت گردوں نے پیرا ملٹری پولیس فورس پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ قریبی دیہاتوں میں سکیورٹی مشن پر مامور تھے ، حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جوابی کارروائی میں 50 دہشت گرد بھی مارے گئے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں