بیجنگ (وائس آ ف ایشیاء) چین نےفصلوں کوضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لیے 673 ملین یوآن امدادی رقم مختص کردی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت خزانہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ ملک میں فصلوں کو کیڑوں سے بچانےاور کنٹرول میں مدد کے لیے 673 ملین یوآن (تقریباً 100.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کا زرعی امدادی فنڈز مختص کیا گیاہے۔ ریلیف فنڈ کا استعمال فصلوں کی بڑی بیماریوں اور کیڑوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے کیڑے مار ادویات اور آلات کی خریداری کے لیے کیا جائے گا تاکہ 25 علاقوں میں اناج کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے جن میں صوبہ جلن، ہیلونگ جیانگ، جیانگشی اور ہنان بھی شامل ہیں۔

