Voice of Asia News

جسٹن بیبر کا کیریئر خطرے میں کا شکار

نیو یارک (وائس آ ف ایشیاء)کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے بڑی مشکل کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر جو کہ ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ (ramsay hunt syndrome) کا شکار ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج ہیں، ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے گلوکار کا میوزِک کیریئر خطرے میں پڑسکتا ہے۔رمسے ہنٹ سنڈروم کے حملے کے نتیجے میں مریض کے کان کے ارد گرد، چہرے یا منہ پر دردناک دانے بن جاتے ہیں، یہ اس وقت ہوتا ہے جب ’ویریلا زوسٹر‘ (varicella-zoster) نامی وائرس دماغ میں پہنچ کر اعصاب کو متاثر کرتا ہے۔خیال رہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے مریض پلک جھپکنے کے لیے اپنی آنکھ پوری طرح بند نہیں کر پاتے اور اُنہیں مسکرانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔جسٹن بیبر نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے تین کانسرٹس منسوخ کردیے ہیں۔جسٹن بیبر کے مداحوں کو تشویش ہے کہ فالج سے صحتیاب ہونے میں بہت وقت لگے گا۔اس حوالے سے برطانوی کنسلٹنٹ پلاسٹک ری کنسٹرکٹیو سرجن چارلس ندوکا نے کہا کہ اس سنڈروم کے تقریباً 75 فیصد مریض جوکہ ابتداء میں علاج کروالیتے ہیں، بشمول اسٹیرائڈز اور اینٹی وائرل کے، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گلوکار کی حالت میں بہتری نظر آرہی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں