Voice of Asia News

پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح میں دوبارہ اضافہ

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیاء) ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مجموعی طورپرپانچ فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.08 اورحیدرآباد میں 16.67 ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.27فیصد جبکہ لاہور میں ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 ، مردان میں 3.39 فیصد اورایبٹ آباد میں 1.2 فیصد رہی۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دوران کورونا کے 11 ہزار212 ٹیسٹ کئے گئے۔

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں