سرینگر(وائس آ ف ایشیاء) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اورکئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروںنے بھارتی پولیس اور پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی مدد سے 11مارچ 2022 کو دراس گڑھ پلوامہ میں بھارتی فورسز پر حملے سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔این آئی اے نے جنوبی کشمیر میں جاری چھاپوں کے دوران کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

