Voice of Asia News

سعودی شہریوں پر کورونا پابندیاں ختم،ایتھوپیا، ویت نام اور بھارت میں جانے کی اجازت ہوگی

ریاض (وائس آ ف ایشیاء) سعودی عرب نے اپنے شہریوں پرکووِڈ19 کی وبا کی بناپرعایدسفری پابندیاں ختم کردیں،اب سعودی شہریوں کو ترکی،ایتھوپیا، ویت نام اور بھارت میں جانے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام مملکت کی جانب سے کووڈ19کے کچھ احتیاطی اقدامات کو ختم کرنے کے ایک ہفتے کے بعدکیا گیا ۔ اس سے پہلے گھرکیاندرچہرے پرماسک پہننیاورزیادہ تر عوامی مقامات پرداخلے کے لیے ویکسین لگوانے کاثبوت فراہم کرنے کی پابندی تھی۔ سعودی وزارت داخلہ نے گذشتہ چند ہفتوں میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظروبا سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زوردیا اورکہا ہے کہ شہریوں کو منظورشدہ کسی بھی ویکسین کی اضافی تقویتی خوراک ضرورلگواناچاہیے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں