Voice of Asia News

روی چندر ایشون کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انگلینڈ روانگی موخر

ممبئی (وائس آ ف ایشیاء)بھارت کے آف اسپنر روی چندر ایشون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ روانگی موخر ہو گئی ہے۔ میڈیا نے ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روی چندر ایشون فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکول کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون نے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ واحد‘پانچویں ٹیسٹ’کے لیے برطانیہ کا سفر نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشون فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکول کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم 16 جون کو برطانیہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، ایشون نے اسکواڈ کے ساتھ برطانیہ کا سفر نہیں کیا ہے کیونکہ روانگی سے قبل ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی سی سی آٗی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں