Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں4اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(وائس آ ف ایشیاء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روز سوپور اور پلوامہ میں3اور․ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تجن اور 2کو سوپور قصبہ کے علاقے طولیبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوںعلاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بیان میں نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی اور ایک دن ضرور بھارت کو کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینا پڑے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالصمد انقلابی نے بھارت کی جیل سے جاری ایک بیان میںشہید نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کوگرفتار کرلیا ہے ۔یہ گرفتاری بھارتی فوجیوںکی طرف سے ضلع کپواڑہ کے علاقے چندی گام لولاب میں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی خبر جاری کرنے پر کی گئی ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں