Voice of Asia News

آپ کے بچوں کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں بیٹر آئیڈیا کنسلٹنٹس کے ڈائریکٹر ذیشان حسن رضا کاعزم

لاہور( محمد جمیل بھٹی) والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ہم ہمہ تن والدین کی مدد کے لیے اپنی خدمات عرصہ دس سال سے پیش کر رہے ہیں
خدا نے یہ دنیا ہمارے لیے بڑی خوبصورت بنائی ہے خوبصورتی کا نظارہ کرنا ہم پر لازم ہے ۔ جبکہ تعیلم کے سات سمندر پار جانا بھی پڑے تو جانا چاہیے کیونکہ ہر طرح علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ، اچھا علم ہوگا تو ہم دلیل سے اپنی بات کو منوا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بیٹر آئیڈیا کنسلٹنٹس کے ڈائریکٹر ذیشان حسن رضا نے وائس آف ایشیاء سے ایک خصوصی نشست میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم تعلیم حاصل کر رہے تھے تو تب ہمارے والدین کو کس مصائب سے گزرنا پڑا جب کہ اس وقت تعلیم سستی بھی تھی آج پاکستان میں تعلیم کے نام پر سرمایہ داروں نے کاروبار بنا رکھا ہے جسکی وجہ سے تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے اب صرف پوزیشن کی دوڑ میں لوگوں کو لگا دیا گیاہے اسی وجہ سے تعلیم تباہی کے دہانے تک جا پہنچی ہے اس سارے عمل میں سابقہ تمام حکومتوں نے برابر کا اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے تعلیم کی اس صورتحال کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے اور اس کے لیے دس سال قبل بیٹر آئیڈیاکنسلٹنٹس نام سے ادارے کا آغاز کیا بچوں کو بیرون ممالک تعلیم دلوانے کے لیے بچوں کے والدین کو آگاہ کرنا شروع کیا شکر الحمدللہ اب تک سینکڑوں بچوں کو تعلیم کے حصول کےلئے بیرون ممالک مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخل کروا چکے ہیں ہمارا کام بچوں کے والدین کی ٹھیک طریقے سے رہنمائی کرنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے کیا کیسے اور کس کالج یا یونیورسٹی میں داخل کروایا جائے ایک سوال کے جواب میں ذیشان حسن رضا نے کہا کہ ہمارا تو "موٹو” ہی یہ ہے کہ آپ کے بچوں کا مستقبل ہمارے ہاتھ ،یہ کیوں "موٹو” اپنایا اس کی وجہ ہمارا عزم خدمت کرنا نہ کے پیسے کمانا پیسے کمانے کے لیے اور بہت طریقے اللہ تعالیٰ ہمیں مزید استقامت دے کہ پاکستانی بچوں کے لیے مزید بہتر کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت سٹڈیز کے لیے یو کے یا پھر آسٹریلیا کے لیے کام کر رہے ہیں ان ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقعے موجود ہیں اور دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے ان ممالک میں موجود ہیں اسی لیے ہم کچھ عرصہ سے انہی ممالک یوکے یا آسٹریلیا کو ہی ترجیحی دے رہے ہیں ذیشان حسن رضا نے مزید کہا کہ خدا نے یہ دنیا ہمارے لیے بڑی خوبصورت بنائی ہے خوبصورتی کا نظارہ کرنا ہم پر لازم ہے ۔اور ہم کو موقع ملے تو دنیا کے حسین نظاروں کو ضرور دیکھنا چاہیے اس کے لیے بھی ہم نے ٹورزم پر کام شروع کیا ہے یورپ سمیت ترکی ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے لیے مختلف گروپس کو حسین وادیوں کی سیر بھی کروا چکے ہیں اس کے علاؤہ اندرون ملک بھی کمپنی گروپس کو حسین نظاروں سے لطف اندوز کروایا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں