Voice of Asia News

والٹن کے مکین پانی ،گیس ،بجلی سے محروم،اُپن گندا نالہ بیماریاں پھیلانے لگا

 
لاہور (وائس آ ف ایشیاء)والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی نااہلی اور مسلم لیگ (ن)کے وفاقی وزیر ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق کی بے حسی کے سبب صوبائی دارالحکومت لاہورکے معروف علاقے والٹن کے مکین پینے کے صاف پانی اور گیس سے محروم،بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کو ذہنی امراض میں مبتلا کرنے لگی، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کیے ہوئے ہیں ، گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے خواتین کا کھانا پکانا دشوار ہو گیا،غریب لوگ لکڑیوں اور اُپلوں پر کھانا پکا نے پر مجبور ہیں ۔تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ سے منسلک مدینہ کالونی کے مکین ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کے باعث پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا صفائی والا عملہ آفیسرز کے ذاتی کاموں میں مصروف جس کی وجہ سے مدینہ کالونی ،پےر کالونی ، قادری کالونی،شاہےن کالونی ،فاروق کالونی سمےت دےگر علاقوں مےں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، لٹکتی ہوی بجلی کی تاروں ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوںنے شہریوں کاجینامحال کر رکھا ہے جبکہ گٹر اُبلنے سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے ،مچھروں کے کاٹنے سے ملیریابخارسمیت پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیرسے اُٹھنے والے تعفن کی وجہ سے مقامی آبادیوں کے لوگ آنکھوں اور جلدی امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔پیش اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ ٹےکس ادا کرنے کے باوجود شہری صفائی ،پینے کے صاف پانی اورنکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔پےس اےنڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجا ب میاں حمزہ شہبازسے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑے سٹاپ سے ورکشاپ سٹاپ تک گندے نالے پر چھت ڈالی جائے اور مون سون کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی صفائی کے نظام کر بہتر بنا کر علاقہ مکینوں کو موذی امراض سے بچایاجائے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں