Voice of Asia News

قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی،شیخ رشید

راولپنڈی(وائس آ ف ایشیاء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہوگا۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا۔ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں