Voice of Asia News

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کی اسرائیل کے لیے غیر معمولی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن (وائس آ ف ایشیاء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے امریکی اتحادی ہونے کے ناطے اس کے لیے امریکہ کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ امریکا کا یہ اتحادی سیاسی اور حکومتی سطح پرعدم استحکام کا شکار ہے کہ یہ چار سال سے بھی کم عرصے میں پانچویں انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فون پر انٹونی بلنکن نے اگلے انتخابات تک کے لیے امکانی عبوری وزیر اعظم اور اسرائیل کے موجودہ وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ایک مرتبہ پھر تصدیق کہ کہ صدربائیڈن اسرائیلی کی مخصوص سیاسی صورت حال کے باوجود ماہ جولائی میں اسرائیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ امریکی صدر بائیڈن کا ان حالات میں بھی اسرائیل کے دورے پر جانے کا پختہ عزم یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہماری ایک مضبوط سٹریٹجک پارٹنر شپ ہے۔ ” انہوں نے زور دے کر کہا ” ہمارا علاقائی اور عالمی ایشوز پر باہمی تعاون جاری رہے گا۔اس سے قبل امریکی ترجمان پرائس نے بتایاکہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نوعیت ایسی ہے جس میں یہ اہم نہیں ہے کہ وائٹ ہاوس میں کون بیٹھا ہے یا اسرائیل میں کون وزیر اعظم ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں