Voice of Asia News

فوج کو ان کی ذمہ داریوں پر محدود رکھنا اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیاء)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ فوج کو ان کی ذمہ داریوں پر محدود رکھنا اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔یہ درست ہے کہ ماضی میں ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے سے روگردانی کی گئی لیکن ہم نے ملکی سلامتی اور نظام کی بقاء کی خاطر بدعہدی کو برداشت کیا تاہم اس بار قرآن پر ہاتھ رکھنے کی باتیں سراسر من گھڑت ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم فوج کو ان کی ذمہ داریوں پر محدود رکھنا اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک سو ارب ڈالر تھاجبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 900ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا 4سال میں حاصل کرکے ملک اور معیشت کو تباہ کردیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت اور اندرون سندھ تین روزہ دورے کے دوران باب الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھادیں ہم نے انکو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، عوام مطمئن رہے جلد حالات پر کنٹرول حاصل کر لیں گے اورمشکل حالات سے نکل جائیں گے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے چین سے کیے ہوئے خفیہ معاہدے کے راز آئی ایم ایف سے فاش کرکے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اور سی پیک بند کردیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام چلانے کے لیے روحانی اور مادی ضرورت ہے جو جے یو آئی کے پاس ہے مقصد اللہ تعالیٰ کے دین اور رسول اللہ صہ کے نظام کو نافذ کرنا ہی. انہوں نے کہا کہ ملک کو گرانے والے کو جانتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر مسلط کیے گئے قائد جمعیت نے کہا کہ اگر گھر کی دیوار گر جائے تو گھر کو نہیں گرائیں گے لیکن عمران خان ایک ایجنڈے کے تحت ملک کو تباہ کریا جلد ملک اورعوام کو مسائل کے دلدل سے نکال لیں گے

image_pdfimage_print
شیئرکریں