Voice of Asia News

سرفراز کو بیٹے نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

کراچی(وائس آ ف ایشیاء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلیباز سرفراز احمد کو انکے بیٹے عبداﷲ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے کلین بولڈ کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی فتح دلوانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداﷲ نے اسٹریٹ کرکٹ کے مقابلے میں اپنے والد کو پہلی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔یہ پہلا موقع نہیں جب سرفراز احمد کے ہمراہ اور انکے بیٹے عبداﷲ سرخیوں میں آئے ہوں، عبداﷲ اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز کو بولنگ کروا چکے ہیں انہوں نے باسط علی کو بھی آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکے ہیں کہ عبداﷲ کرکٹ کا دیوانہ ہے لیکن میں اپنے بیٹے کو بطور پروفیشنل کرکٹر نہیں دیکھنا چاہتا، انکا کہنا تھا کہ مجھے بطور کھلاڑی بہت کچھ سہنا پڑا تاہم میں نہیں چاہتا میرے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہو۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں