Voice of Asia News

ٹیم میں شامل کیوں نہ کیا؟ نوجوان کرکٹر محمد شعیب کی خودکشی کی کوشش

کراچی (وائس آ ف ایشیاء)حیدرآباد کے نوجوان کرکٹر محمد شعیب نے ٹیم میں نہ شامل کرنے پر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ کرکٹر محمد شعیب کو سینئر ڈسٹرکٹ ٹیم میں گزشتہ سال کھیلنے نہیں دیا گیا، رواں سال انہیں باولنگ ایکشن مشکوک قرار دے کر ٹیم سے باہر کر دیا گیا جس پر اس نے مایوس ہو کر گولیاں کھا لیں۔ڈی فارمیسی کے طالب علم کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا، محمد شعیب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں