Voice of Asia News

سرینا ولیمز کی ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے ابتدائی مرحلے میں فتح سے شاندار واپسی

ایسٹبورن (وائس آ ف ایشیاء)امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹارسابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ 40 سالہ سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا اور ان کی ہسپانوی جوڑی دار سارہ سوریبس ٹورمو کو شکست دی۔انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔ ڈبلیوٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں امریکا کی سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا اور ان کی ہسپانوی جوڑی دار سارہ سوریبس ٹورمو کو2-6، 3-6 اور 11-13 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن نے 12 ماہ بعد واپسی کی ہے، سرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں دائیں ٹانگ کی چوٹ کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئیں تھیں۔انہوں نے وارم اپ ہونے میں اپنا وقت لیا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنی فارم بحال کرلی اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں