Voice of Asia News

عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(وائس آ ف ایشیاء)سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو عامر خان کے ان کے پروڈکشن ہاؤس ’عامر خان پروڈکشنز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تیز بارش میں بھرپور مزے، عامر اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘اس ویڈیو کو عامر خان کے مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح کمنٹ سیکشن میں عامر کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں