Voice of Asia News

پاکستانی فلم میکرز بہتری کی جانب گامزن ہیں؛زارا شیخ

لاہور(وائس آ ف ایشیاء)اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں۔اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور فلم کروں گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں