Voice of Asia News

اداکارہ نہ ہوتی تو ڈاکٹرہوتی،ثانیہ سعید کا انکشاف

کراچی(وائس آ ف ایشیاء)اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ڈاکٹرہوتی میرے پاس فزیالوجی کی ڈگری ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ تربیت یافتہ بھی ہوں۔سو اگر ڈراموں میں نہ چل پاتی تو یہی میری فیلڈ ہوتی یوں بھی اس مضمون میں خاص دلچسپی رہی ہے اور اسی وجہ سے اپنے کردار بہتر طور پر کر پاتی ہوں۔اس کے علاوہ مجھے ٹیچر بننے کی بھی تمنا تھی اور ہاں بچپن ہی سے جانوروں کا ڈاکٹر بھی بننا چاہتی تھی۔ خوش قسمت رہی کہ شو بز انڈسٹری میں کوئی مخالفت نہیں ہوئی یوں بھی تعلق ایسے گھرانے سے ہے جہاں ہر ایک کو اپنی مرضی کا کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اداکاری کو پروفیشن بنانے کا نہیں سوچا تھا بس کچھ سیکھنے سکھانے کے حوالے سے اسے لیا تھا اور آج بھی سیکھنے کا عمل جاری ہے۔اپنے کام پر جس قسم کا فیڈبیک آتا ہے، اسے بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی بس سارا دھیان اپنے کام پر ہوتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں