Voice of Asia News

صبور علی کو روزانہ بلاک کرکے سوتی ہوں:کنزہ ہاشمی

کراچی(وائس آ ف ایشیاء)اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ اور اپنی دوست صبور علی کو روزانہ رات کو بلاک کرکے سوتی ہیں۔اداکارہ نے ایک ویب شو میں کہا کہ صبور صبح 7، 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صبور کی جب پہلی بار کال آئی تو میں نے یہ سوچ کر کال ریسیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہو لیکن کال ریسیو کرنے کے بعد صبور نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہو، چلو ناشتہ کرنے جاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کیلئے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا یہی سب جب 4 سے 5 بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں