Voice of Asia News

پری مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،کئی مکانات ملبے کا ڈھیر

 
اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور/لاہور(وائس آ ف ایشیاء)پری مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ،نشیبی علاقے زیر آب ،رابطہ سڑکیں منقطع ،نالے بپھر گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کوہلو میں ندی نالیبپھر گئے، جس کے باعث کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ زیر آب آگئی۔قومی شاہراہ زیر آب آنے کے باعث کوہلو کا کوئٹہ اور دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ژوب میں بھی پری مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ڈیرہ بگٹی میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔خیبرپختوانخوا میں بھی پری مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، کئی علاقوں میں سیلابی ریلے رابطہ سڑکیں بہالے گئے، جبکہ متعدمکانات تباہ اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب کے کئی شہروں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں بادلوں کا ڈیرہ ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کی نوید بھی سنارکھی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں