Voice of Asia News

سری لنکا، صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے 21 مظاہرین گرفتار

کولمبو (وائس آ ف ایشیاء)سری لنکا میں اقتصادی بحران کے باعث صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے استعفی کا مطالبہ کرنے اور ایوان صدر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 21افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو ایوان صدر میں داخلے اور وزارت خزانہ کے خارجی دروازے پر روکنے کی کوشش کے دوران 4 خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی وزارت خزانہ کے دورے سے قبل علاقے کو مظاہرین سے پاک کرنے کے لیے یہ کاروائی کی گئی ہے۔ اقتصادی بحران کے باعث گذشتہ سال 9 دسمبر سے اب تک سری لنکن صدر اور حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیاہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد قرضوں پر مبنی معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے دس روز تک سری لنکا میں رہے گا۔سری لنکا کو اس وقت 4 تا 5 ارب ڈالر کا قرضہ درکار ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں