Voice of Asia News

یوکرینی صدر کا یورپی یونین سے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

کیف(وائس آ ف ایشیاء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ روس کو یورپ مخالف اپنی جارحانہ پالیسی پر مشکل کا احساس ہونا چاہیے۔ یوکرین کے مشرقی حصے میں روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرینی صدر کہا کہ یوکرین نے لوہانسک ریجن میں اپنا دفاع بہتر بنایا ہے اور ان کی فوج بتدریج خیرسون شہر کا کنٹرول واپس حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوہانسک کا علاقہ یوکرینی فوج کے لیے سب سے مشکل مقام ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں