Voice of Asia News

نائیجیریا میں منکی پاکس سے ایک شخص ہلاک

ابوجا (وائس آ ف ایشیاء)نائیجیریا میں منکی پاکس وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ترک ذرائع ابلاغ نے نائیجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایفیڈایو پراکنڈیفا کے حوالے سے بتایا کہ منکی پاکس وائرس یکم جون سے 19 جون کے درمیان دارالحکومت ابوجا سمیت17 ریاستوں میں پھیل گیا ہے، نائیجیریا میں منکی پاکس وائرس سے ایک شخص ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منکی پاکس کی مجموعی طور پر41 افراد میں تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ منکی پاکس عام طور پر متاثرہ مریض سے قریبی رابطے کے باعث پھیلتاہے جبکہ اس سے متاثرہ مریض چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی ظاہری شکلیں جیسے چھالے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، پرتگال، سپین، سویڈن اور امریکا میں اب تک محدود تعداد میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں