Voice of Asia News

برطانیہ میں افراط زر 40 سال کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

لندن(وائس آ ف ایشیاء) برطانیہ میں ایندھن اور اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے افراط زر کی شرح کو 9.1 فیصد تک پہنچا دیا ہے جو گزشتہ 40 برس کی ایک نئی بلند ترین شرح ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے برطانیہ کے قومی دفتر برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ اس بلند ترین شرح کی وجہ بنی ہے، مئی کے دوران صارفین کے لیے قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ 0.7 فیصد رہا۔ برطانوی معیشت ان دنوں جمود کا شکار ہے اور خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو برطانیہ معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں