Voice of Asia News

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی

سرینگر(وائس آ ف ایشیاء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکارنے بدھ کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں خودکشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکار نے قصبے کے پولیس اسٹیشن میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مذکورہ اہلکار ڈیوٹی پر تھا اور سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین کا’’ ڈاگ ہینڈلر‘‘ تھا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 545ہوگئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں