Voice of Asia News

آسام:بی جے پی حکومت کاپولیس کارروائیوں میں 51 ہلاک 139 زخمی ہونے کا اعتراف

گوہاٹی(وائس آ ف ایشیاء) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مئی 2021میں بی جے پی رہنما ہمنت بسوا سرما کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پولیس کارروائی کے کم از کم 161واقعات میں 51افراد ہلاک اور 139زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت نے یہ بات گوہاٹی ہائی کورٹ میں جمع کئے گئے ایک حلف نامے میں کہی۔ حکومت نے کہا کہ یہ واقعات ریاست بھر میں 13ماہ میں پیش آئے۔حلف نامے میں کہاگیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق مئی 2021سی31مئی2022تک پولیس کارروائیوں کے دوران یا پولیس حراست کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 51اور زخمیوں کی تعداد 139ہے۔ یہ واقعات ریاست کے 31اضلاع میں پیش آئے ہیں۔حلف نامے میں کہاگیا ہے کہ مئی 2021سی31مئی 2022تک آسام کے 31اضلاع میں کل 161مقدمات درج کیے گئے ہیں۔عدالت نے واقعات سے متعلق عوامی مفاد کی درخواست کی سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں