لاہور(وائس آف ایشیاء)تھانہ گارڈن کے علاقے میں نہر کنارے پر لوگوں نے ایک خاتون کی لاش دیکھی جو کہ نیم برہنہ حالت میں تھی اسکی اطلاع مقامی پولیس کو کی گئی پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقوع پر دیر سے پہنچی جبکہ ایدھی کے رضاکاروں نے موقعہ آکر لاش کو چادر سے ڈھانپا ایدھی کے مطابق45 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے اور اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی پولس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔

