Voice of Asia News

امریکا میں مہنگائی، جوبائیڈن کا چینی ہم منصب سے رابطے کا فیصلہ

نیو یارک (وائس آ ف ایشیاء)امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں مہنگائی کم کر نے کے لیے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ایک بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی چین کے صدر سے بات کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کو 40 سال کی تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدرچینی مصنوعات پر عائد 25فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کیا تھا تاہم اگر ٹیرف کی تجدید نا کی گئی تویہ جولائی میں ختم ہوجائیگا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں