Breaking News
Voice of Asia News

پنجاب میں ضمنی انتخابات:عمران خان متحرک،مہم کیلئےحلقوں میں جان کا فیصلہ

 

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیاء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےمعرکے میں سیاسی مخالفین کو ٹف دینے کیلئے متحرک ہوگئے،اورمہم کیلئے خود حلقوں کےدورے کرنے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگرم ہوگئے،اور انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان اتوارکولاہور کے چار حلقوں کادورکریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،ادھر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت بھی متحرک ہوگئی،پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں،یوسی ناظمین اورامیدواروں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے، پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں

 

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ؛ عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

 

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیاء) اسلام آبادکی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان نے عدالت سے دس مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں