Breaking News
Voice of Asia News

سعودی ولی عہد نے ترکیہ میں السلام علیکم سے نئی روایت قائم کردی

ریاض(وائس آ ف ایشیاء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ ترکیہ کے دوران ان کے شاندار استقبال کے ساتھ ساتھ ایوان صدر میں ان کے پروٹوکول کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے ترکیہ کے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کرخوش آمدید عسکر کے بجائے گارڈ کے دستے کوالسلام علیکم کہہ کر مخاطب کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی انقرہ میں صدارتی احاطے میں آمد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ استقبالیہ تقریب کے دوران وہ نیلے قالین پر آگے بڑھے۔ ترک صدارتی گارڈ کے سامنے کھڑے ہوئے جہاں انہیں سلامی دی گئی۔ اس موقعے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک دستے کوالسلام علیکم کہا۔ حالانکہ گذشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ ترک ایوان صدر میں آنے والے عالمی رہ نمائوں کو استقبال کے موقعے پرخوش آمدید عسکر کہنا ہوتا ہے۔ جس کے جواب میں وہ مہمان رہ نما کوشکریہ جناب کے الفاظ میں جواب دیتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں