Voice of Asia News

میری والدہ بہت باہمت خاتون ہیں، مینا طارق

کراچی (وائس آ ف ایشیاء) اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ مینا طارق نے کہا ہے کہ ان ی والدہ بہت با ہمت خاتون ہیں جن سے وہ اب پہلے سے زیادہ قریب ہو گئی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ بہت باہمت خاتون ہیں، جب وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تو انہوں نے ان تین ہفتوں میں اس بیماری کا جس ہمت سے مقابلہ کیا اس نے ان کو والدہ کے اور قریب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کی والدہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں