Breaking News
Voice of Asia News

شاعری بھی کرتی ہوں؛ ‘اداکارہ ریشم

 
لاہور (وائس آ ف ایشیاء) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہیں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کرتا ہے ،بنیادی طور پر شاعری انسان کے اپنے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں میں لوگوں کے سامنے لاتا ہے ۔ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ ریشم نے کہاکہ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگاؤ ہے اور میں ملک کے نامور شعرا کے کلام کو پڑھا بھی ہے ۔میری لائبریری میں فیض احمد فیض سے لیکر احمد فراز جیسے شعرا ء کی کتابیں موجود ہیں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بڑا متاثر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری میں فلسفہ ہے اس کو سمجھنے کیلئے انسان کو بڑی گہرائی میں جانا پڑاتا ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر میں لکھ بھی لیتی ہوں اور میرا ابھی تک کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ میں اپنی کتاب کو مارکیٹ میں لانچ کروں البتہ اگر فرصت کے مواقعے ملے تو مکمل توجہ شاعری پر دوں گی اورپھر ہوسکتا ہے کہ میں اپنی شاعری کی کوئی کتاب بھی مارکیٹ میں لے آؤں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں