Breaking News
Voice of Asia News

سدھو موسے والا کے قتل میں اہم پیش رفت، حقیقت سامنے آگئی

ممبئی (وائس آ ف ایشیاء)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قاتل نے جرم تسلیم کر لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب پولیس نے بتایا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا۔گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بتایا کہ گزشتہ برس اگست سے وہ اس قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پنجاب پولیس کے آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں لارنس بشنوئی کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا اور اس کے ریمانڈ میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔پولیس آفیسر نے بتایا کہہماری معلومات کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی شوٹرز کا ایک مختلف گروپ موسے والا کو قتل کرنے آیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے، ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے۔ ہم نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں