Voice of Asia News

کالام:خاتون سیاح کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام، دو ملزمان گرفتار

سوات(وائس آ ف ایشیاء) سیاحتی مقام کالام مہوڈنڈ میں سیاح خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے ہوٹل مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شوہر محمد ارسلان کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹینٹ میں داخل ہوکر میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، چاقو تھامے شخص ٹینٹ میں داخل ہوا اور میری مزاحمت پر مجھ پر حملہ کرکے زخمی کر دیا، شور مچانے پر لوگ آگئے اور ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ سوات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او اقبال خان کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب الرحمان اور ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں