Breaking News
Voice of Asia News

عام آدمی پارٹی کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

جموں(وائس آ ف ایشیاء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے پر زوردیا ہے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں میں ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بیوروکریسی کا نظام کشمیری عوام کی خواہشات کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے سے لوگوں کو ایک دھچکا لگا ہے اور مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے ذریعے ایک بار پھر لوگوں میں اعتماد پیدا کرنا ناگیز ہے۔ ترنجیت سنگھ ٹونی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیاجاناچاہیے کیونکہ مودی حکومت کے اس یکطرفہ اقدام سے کشمیری عوام میں مایوسی بڑھ گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں